پارلیمنٹ ہائوس میں نماز جمعہ کے بعد ممتاز مذہبی سکالر اور مبلغ جنید جمشید اور پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پارلیمنٹ ہائوس میں نماز جمعہ کے بعد ممتاز مذہبی سکالر اور مبلغ جنید جمشید اور پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمنٹ ہائوس مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنید جمشید کو پارلیمنٹ ہائوس میں نمازجمعہ کا خطبہ دینے کی دعوت دی تھی آج انہوں نے یہاں آنا تھا مگر وہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنید جمشید کیلئے ظہرانے کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جنید جمشید سے دیرینہ اور ذاتی تعلقات تھے ۔ انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کے بعد اپنی ساری دولت غریبوں میں تقسیم کر دی ، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔