وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میجر جنرل شیر افگن نیازی کا شمار پاک فوج کے باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران اور بحیثیت آئی جی ایف سی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے بالخصوص بلوچستان میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی انہوں نے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں وزیراعلیٰ نے ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :