پاک فوج میں اعلی سطح پر تبادلے کردیئے گئے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کمانڈر ٹین کور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر 2 کور تعینات کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پاک فوج میں اعلی سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کور کمانڈر ٹین کور ، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو کمانڈر ٹین کور سے تبدیل کر کے ڈی جی جائنٹ سٹاف (جائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز) اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر 2 کور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :