سیالکوٹ،میونسپل کمیٹی پسرور کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے چار پینلز کے کاغذات نامزدگی جمع

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی پسرور کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے چار پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے،وفاقی وزیر زاہد حامد گروپ کی طرف سے شبیر احمد، جاوید اقبال،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منور گل کی طرف سے الطاف شفیع اور احمد یاسین جبکہ محمد خالد اور یونس علی جبکہ محمود علی اور حضر حیات نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

میونسپل کمیٹی پسرور 34کونسلروں پر مشتمل ہے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جن میں عابد علی اور حاجی رفیق چوہان، توحید اقبال بٹ او ر اشفاق احمد انصاری ،محمد عظیم بٹ اور محمد عارف ،خواجہ عاطف رضا اور میاں ندیم مغل ،عابد علی اور ظفر اقبال ،خواجہ عاطف پاشی اور عثمان گل نواز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں کونسلر ز کی تعداد 37ہے۔میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لیے چارپینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ،مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا جنگ شیر ،احسن ظفر گھمن،اشتیاق احمد اور رانا اقبال عثمان، محمد ناصر وڑائچ، مبشر زمان گھمن،محمد امین قیصر ،نعیم شہزاد نجمی شامل ہیں۔ میونسپل کمیٹی سمبڑیال 24کونسلروں پر مشتمل ہے۔