جیل روڈ پر ٹریفک روانی کا مسئلہ‘سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے‘عبداللہ خان سنبل

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویڑن عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ جیل روڈ لاہور پر ٹریفک روانی کے مسائل کے حل کے لیے جیل روڈ پر واقع تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس کے لیے ایل ٹی سی روٹس شروع کرنے سمیت دیگر متبادل ذرائع مہیا کرنے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجلاس میں متعلقہ تعلیمی اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے میں پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایل ٹی سی کو ہدایت کی وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ علیحدہ اجلاس کرکے طلب کو واضح کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد بوجوہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہے جس کو کالجوں کی اپنی ٹرانسپورٹ بڑھانے سمیت متبادل ذرائع سے مہیا کرکے سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کو دور کیا جا سکتا ہے۔کمشنر لاہور ڈویڑن عبدا? خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار جیل روڈ ٹریفک کی روانی میں مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، اے ڈی سی آر لاہور ،ایل ٹی سی لاہور، لاہور کالج آف ہوم اکنامکس، لاہور وویمن یونیورسٹی، اپوا کالج، کنیئرڈ کالج اور پنجاب کارڈیالوجی کے پرنسپل و افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :