بھارت سے دوستی سراسر خسارے کا سودا ہے ‘عابد حسین صدیقی

بھارت نے کبھی پاکستان کی طرف سے دوستی کی خواہش کا احترام نہیں کیا‘بیان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی سراسر خسارے کا سودا ہے کیونکہ بھارت نے کبھی پاکستان کی طرف سے دوستی کی خواہش کا احترام نہیں کیا‘بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے میں امن کی کاوشیں سبوتاڑ ہو رہی ہیں حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ اٴْسی کی زبان میں بات کرتے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے دوستی سراسر خسارے کا سودا ہے کیونکہ بھارت نے کبھی پاکستان کی طرف سے دوستی کی خواہش کا احترام نہیں کیا۔ اب پاکستان کو واقعی برابری کی سطح پر بھارت کے ساتھ بات کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

دوست یا ہمسایہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بھارت کے جارحانہ عزائم کے آگے بھیگی بلی بنے رہیں، پاکستان اس وقت بھارت سے زیادہ ترقی یافتہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے جس نے ہمیں بھارت پر نفسیاتی برتری بھی دلادی ہے۔

بھارت جس طرح کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اس کے باوجود کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا زور پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی کم نہیں ہواانہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی برادری کی آواز پر کان دھرے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر کے علاقہ میں امن کی راہ ہموار کرے۔

متعلقہ عنوان :