خادم اعلیٰ نے اربوں روپے من پسندمنصوبوں کی نذر کردیئے‘عبدالعلیم خان

درجنوں ناکام منصوبے اور تعلیم وصحت کے خراب ترین شعبے پنجاب حکومت کی اصل پہچان بن چکے ہیں اورآج سستی روٹی ، دانش سکول ، موبائل ہیلتھ ،جنگلہ بس سروس، ایل ڈی اے سٹی ، ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ، صاف پانی پروجیکٹ اورتھانوں میں رپورٹنگ آفس جیسے سفیدہاتھی عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرچکے ہیں‘خطاب

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے قومی خزانے کے اربوں روپے من پسندمنصوبوں کی نذر کردیئے‘درجنوں ناکام منصوبے اور تعلیم وصحت کے خراب ترین شعبے پنجاب حکومت کی اصل پہچان بن چکے ہیں اورآج سستی روٹی ، دانش سکول ، موبائل ہیلتھ ،جنگلہ بس سروس، ایل ڈی اے سٹی ، ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ، صاف پانی پروجیکٹ اورتھانوں میں رپورٹنگ آفس جیسے سفیدہاتھی عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرچکے ہیں،لاہور شہرسے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت درجن سے زائد کابینہ کے وزرا ئ شہر کی حالت نہیں بدل سکے اور محض چندسڑکوں کا میک اپ کرنے کا نام پنجاب کی ترقی رکھ دیا گیا ہے۔

انہوںنے این اے 122 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ کلچر عوام کے لئے عذاب بن چکاہے ، روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ حکومت صرف نوٹس لینے اور کمیٹیاں بنانے تک محدود ہو گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ گذشتہ چودہ برسوںسے قومی اسمبلی میں نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے ایاز صادق کے حلقے کی حالت زار اور بھی مایوس کن ہے ، جہاں ان کی اپنی یونین کونسل کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک بھی میسر نہیں ، عبدالعلیم خان نے کہاکہ درحقیقت بیڈ گورننس نے موجودہ حکمرانوں کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ہے ، جس پر "ناکام لیگ " کو خصوصی ایوارڈ ملنا چاہئے ، انہوں نے کہاکہ وہ این اے 122 کے عوام کے مقروض ہیں اور وہ تما م تررکاوٹوں کے باوجود واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسریوں کے منصوبے پر عملی کام کرتے رہیںگے اور شہریوں کو کسی سیاسی تفریق کے بغیر سہولتیں بہم پہنچاتے رہیںگے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گی"کے مصداق پنجاب حکومت عوامی مشکلات کے حل کے لئے نہ خود کام کر رہی ہے اور نہ ہمیں کرنے دیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ عبدالعلیم خان فا?نڈیشن کے زیرانتظام 32 مختلف یونین کونسلوں میں پینے کے صاف پانی کے یونٹ لگا دیئے گئے ہیںجبکہ فری ڈسپنسریوں کے پائیلٹ پروجیکٹ میں بھی کام شرو ع کردیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کے چیئرمین ذوالقرنین ذکی ، کونسلرسلیم شبراتی ، مقامی رہنمائ رضوان یوسف ، با? جاوید اور منوری بیگم بھی اس موقع پر موجود تھے۔