لاہور ائیرپورٹ ‘حادثہ میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی‘مرحومین کیلئے دعائیںاور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر لیگ فلائٹ سروسز کے اراکین اور ائیر پو رٹ افسران و عملے کی کثیر تعداد نے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونیوالے طیارے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر نو شیر خان ، افتخار اعوان ،بشارت علی ، سعد وارثی ، نورین رفیق،نجمہ قریشی ، تسبیح اللہ گل حسن سمیت کثیرتعداد نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے ساتھ مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :