پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ،تقرریاں اور تبادلے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر10کور راولپنڈی ،لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر ٹوکورملتان تعینات

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ،تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر10کور راولپنڈی جبکہ موجودہ کمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر ٹوکورملتان تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعہ کی دوپہر 7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوںمیں میجر جنرل ندیم رضا کمانڈر ملٹری اکیڈمی کاکول کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو میں تعینات ہیں جبکہ میجر جنرل نعیم اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعینات ہیں۔

ترقی پانے والے میجر جنرل محمد افضل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او ، میجر جنرل شیر افگن انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان ، میجر جنرل قاضی اکرام جی ایچ کیو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترقی پانے والے میجر جنرلز میں میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں جو ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :