ْ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے،عذرا امجد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈاکٹر عافیہ کی قید ناحق سوائے ارباب اختیار کے ہربا ضمیر شخص کی روح پر بوجھ میں اضافہ کررہی ہے۔اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک عام شہری کے مسائل کی اصل وجہ کرپشن کا نظام ہے اور ڈاکٹر عافیہ کی واپسی میں بھی حکمرانوں اور ارباب اختیار کی کرپشن ہی رکاوٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘کی انچارج عذرا امجد نے ڈاکٹر عافیہ سے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ پاکستانی قوم کی ایک تعلیم یافتہ ماہرتعلیم بیٹی ہے۔ جس کی وطن واپسی عام پاکستانی بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے،چونکہ حکمرانوں اور طبقہ اشرافیہ کے بچوں کیلئے ملک میں الگ اور امریکہ و یورپ کے تعلیمی ادارے موجود ہیں اس لئے انہیں عام پاکستانی بچوں کے مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے 83 ویں دن بھی عافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین عذرا امجد، نسرین کوثر، امین بی بی، فوزیہ ابراہیم، روبینہ، نذیرہ بی بی،عابدہ پروین، شمیم اختر، ارم بی بی، ساجدہ پروین،بسمہ، عروج فاطمہ، فہر امجد،امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت، اذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :