سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت

وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی بناء پر ملتوی کردی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے سابق صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی بناء پر ملتوی کردی،جمعہ کو درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب بیورو کی سفارش پر شرجیل انعام میمن کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے،شرجیل انعام میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں5 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹڑ نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل انعام میمن کے خلاف ملیر محکمہ جنگلات کی ذمینوں کی غیر قانونی الائٹمنٹ کی بھی تحقیقات جاری ہے،اس لئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :