سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی مشیران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی

مشیران کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد کئے جانے کا تحریری حکم نامہ پیش کریں

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے صوبائی مشیران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اے اے جی کو حکم دیا ہے کہ مشیران کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد کئے جانے کا تحریری حکم نامہ پیش کریں،جمعہ کو درخواست کی سماعت کے موقع پر اے اے جی سے عدالت نے استفسار کیا کہ سعید غنی کی جانب سے کیوں اختیارات استعمال جارہے ہیں،اس موقع پر اے اے جی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے،اے اے جی نے مزید کہا کہ اگر سعید غنی نے اجلاس کی صدارت کی ہے تو میں مستعفی ہوجاؤن گا ،عدالت نے کہا کہ آپ استعفیٰ نہ دیں،بلکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں،یہ ممکن نہیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا جائے،اس کے بدلے آپ مستعفیی ہوں۔

متعلقہ عنوان :