پانامہ لیکس کے معاملے پروزیراعظم نواز شریف ایکسپوزہوچکے ہیں، نواب خان وسان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پروزیراعظم نواز شریف ایکسپوزہوچکے ہیںاگروزیراعظم میںتھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہوتی تووہ کب کاستعفیٰ دے چکے ہوتے عوام دیکھ لیںپی پی کے وزیراعظم کے ساتھ اپناجبکہ نوازلیگ کے وزیراعظم کے ساتھ کیاسلوک کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداربینظیرکی برسی وطن آکرخطاب کریںگے وہ سچل آرٹس کونسل کی جانب سچل آڈیٹوریم ہال میںثقافتی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوںکہاکہ سندھ تاریخی قدیمی ثقافت کاحامل دھرتی ہے ہمیںاپنی ثقافت پربڑانازہے سندھ ثقافت پوری دنیامیںاجاگرکرنے کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی کی حکومت پوری دنیامیںاجاگرکرنے کیلئے کوشاںہے۔#