ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کا اپنے مسائل کے حل کیلئے پنجاب ٹیکسٹائل فورم بنانے کااعلان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) تمام ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے اپنے مسائل کے حل کیلئے پنجاب ٹیکسٹائل فورم بنانے کااعلان کیا ہے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کی تمام ویلیوچین کے مفادات کاتحفظ ہو اورٹیکسٹائل برآمدا ت میں اضافہ کیا جائے یہ اعلان گزشتہ روز آپٹما کے چیئرمین عامر فیاض ،پریگمیاکے چیئرمین اعجاز اے کھوکھر ، پاکستان ہوزری مینوفیکچر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد اعظم خان سمیت دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے آپٹما ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوںنے اس آمر پر افسوس کااظہار کیا کہ حکومت سے بار بار مطالبات اوراپیلوں کے باوجود پنجاب میں گیس کی نرخ دوسرے صوبوں میں گیس کے نرخوں کے مطابق نہیں کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے نا صرف پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی بلکہ ملکی سطح پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مصنوعات دیگر صوبوں کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ملک سے سستی ٹیکسٹائل مصنواعات پنجاب میں ڈمپ ہونا شرو ع ہوگئی ہیں اگرحکومت نے فوری طور پر پنجاب میں گیس کی قیمتوں کو دیگر صوبوں کے برابر نہ کیا تو پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوجائے گی بے روز گاری بڑھے گی اورحکومت کواپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضوں کی بھیک مانگنی پڑے گی ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مل کر ہمارے مسائل حل کروائیں او رپنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ جب ملک بھر میں لائن لاسز اوربجلی چوری کے باوجود بجلی کی یکسا ں قیمتیں رائج ہیں تو پھر پنجاب کے ساتھ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم وزیراعظم سمیت تمام حکومتی اعلیٰ عہدیداروں سے اپنے مسائل کے حل کیلئے ملاقاتیں کریں گے اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر تمام ٹیکسٹائل ایسویسی ایشنز مالک آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :