جماعةالدعوة کے زیر اہتمام مظفر آباد میں بڑی کشمیر ریلی کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)جماعةالدعوة کی طرف سے مظفر آباد میں بڑی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں شہر بھر سے کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جماعةالدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے دوران شرکاء کی طرف سے بھارتی جارحیت نامنظور نامنظور،ہے حق ہمارا آزادی ، کشمیر بنے گا پاکستان اورہم چھین کے لیں گے آزادی‘کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

اس موقع پر مولانا عبدالعزیز علوی نے اعلان کیا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 15دسمبر کو مظفر آباد میں بڑی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیر ریلی اپراڈا سے شروع ہو کر گیلانی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔جماعةالدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیزعلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوںکی تحریک آزادی مبنی برحق ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارت سے مکمل آزادی حاصل کرنے تک تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جہاں کشمیریوں کو پسینہ گرے گاوہاں ہماراخون گرے گا،آزادخطہ کے لوگ تحریک آزادی میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے 15دسمبر کو ایک عظیم الشان کشمیر کانفرنس منعقدکی جارہی ہے جس میں ملکی سطح کی مذہبی ،سیاسی قیادت شرکت کرے گی ۔جماعة الدعوة کشمیرزون کے مسئول حمیدالحسن نے کہاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی مجرمانہ خاموشی توڑے ۔

اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو حق خودارادیت دلانے میں اپناکرداراداکرے ۔انہوںنے کہاکہ اس کشمیری سخت ترین دور سے گزررہے ہیں آزادخطہ کے لوگوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں ۔انجینئر حارث ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں کشمیریون کا پسینہ گرے گا وہاں ہماراخون گرے گا ۔پوراپاکستان کشمیریوں کا پشتی بان ہے ہم مسئلہ کشمیر کو ہرسطح ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے اور تحریک آزادی کشمیر کے منطقی انجام تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔