ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ میکسیکو سٹی میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ میکسیکو سٹی میں منعقدہ بین الاقوامی میئرز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے اورجمعہ کی سہ پہر اپنے دفتر میں اجلاس میں شرکت کی انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ میکسیکو سٹی میں دنیا کے مختلف میئرز کے ساتھ ملاقات اور گفتگو ہوئی جس میں کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ایک بین الاقوامی ادارہ برائے ماحولیات اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان معاہدہ طے کیا جس کے تحت کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور بچائو کے اقدامات پر عمل کیا جائے گا یہ معاہدہ میکسیکو سٹی میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس کے موقع پر طے پایا، معاہدے پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشدوہرہ اور غیر ملکی ادارے کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کئے ۔

#

متعلقہ عنوان :