فیصل آباد، مذہبی جماعتوں نے سندھ اسمبلی کا اقلیتی بل پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی گہر ی سازش اقرار دیدیا

جماعة الدعوة کا18دسمبرکو کراچی میں احتجاجی مظاہر ہ کرنے کا علان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) مذہبی جماعتوں نے سندھ اسمبلی کا اقلیتی بل پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی گہر ی سازش اقرار دیدیا ، جماعة الدعوة نی18دسمبرکو کراچی میں احتجاجی مظاہر ہ کرنے کا علان کردیا جبکہ سنی اتحاد کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کا از خود نوٹس لے اور اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے آن لائن کے مطابق ا نہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سند ھ میں اٹھارہ سال سے کمر عمر افراد کے قبول اسلام پر پابندی کاقانون سراسراسلام دشمنی ہے ایساقانون غیرمسلم ممالک میں بھی رائج نہیں۔

(جاری ہے)

اس قانون کے خلاف 18دسمبر کوکراچی اور19دسمبر کو حیدرآباد میں احتجاج کیاجائے گا۔علاوہ ازیں چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اقلیتی بل پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی گہر ی سازش ہے مگر شریعت سے متصادم کسی بل کو رائج نہیں ہونے دیں گے فیڈرل شریعت کورٹ سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کا از خود نوٹس لے اور اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے۔ اٹھارہ سال سے کم افراد کیلئے قبول اسلام پر پابندی عدل و انصاف اور شریعت کے منافی ہے۔