پی آئی کے اے ٹی آر طیارے سفر کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہیں

ْچیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ کا جاں بحق والے پی آئی اے ملازمین کے گھروں کا دورہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:28

پی آئی کے اے ٹی آر طیارے سفر کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہیں
لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے ATR طیارے سفر کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس کے بارے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں ۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ٹھنڈے اور گرم موسم کے دوران کم فاصلے کی پروازوں کیلئے کار آمد اور کم خرچ طیارے ہیں اوراس قسم کے بہت سارے طیارے انڈیا اور یورپی ممالک کی مختلف ائر لائنز چلا رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کا پہلے سے خراب ہونے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔طیارے کے پائلٹس اور انجینئرزکسی پیشگی خرابی کی صورت میںدیگر مسافروں کے ساتھ اپنی زندگی کبھی بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتے تھے۔دریں اثناپی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے حویلیاں میں طیارے حادثہ میں جاں بحق والے پی آئی اے ملازمین کے گھروں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طیارے کے کپتان صالح یار جنجوعہ، فرسٹ آفیسر آلِ اکرم ، فرسٹ آفیسر احمد جنجوعہ ، ائر ہوسٹس اسما عادل اور ائر کرافٹ انجینئر عاصم وقاص کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ چیف ایگزیکٹو آ فیسر نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے صرف مرحومین کی تکفین و تدفین کیلئے ہر متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے نقد ادا کئے جبکہ مکمل کمپینسیشن پیکج مروجہ قوانین کے تحت بعد میں دیا جائے گا۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیپٹن قاسم حیات ، ڈائریکٹر سیفٹی کیٹن نوید عزیزاور ڈائریکٹر ویجلنس بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :