ڈاکٹر مجاہد کامران کی جامعہ پنجاب کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہے،انجمن طلبہ اسلام

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:28

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈاکٹر مجاہد کامران کی جامعہ پنجاب کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔انجمن طلباء اسلام کے رہنمائوں محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،رانا اظہر حسین ،حافظ اسد ،ملک زبیر مصطفائی ،اشتیاق احمد بھٹی ،ملک خرم شہزاد نے اساتذہ کی بے توقیری پر پنجاب یونیورسٹی پر بعض گروپس کی جانب سے اظہار تشکر منانے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار تشکر منانے والوں کو جلد اظہار ندامت منانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مجاہد کامران کی جامعہ پنجاب کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔ڈاکٹر مجاہدکامران پنجاب یونیورسٹی کے جرات مند اور دلیر وائس چانسلر ثابت ہوئے جنہوں نے یونیورسٹی کو امن کا گہوارہ بنایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :