ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، عوام کسی بھی سرکاری محکمے میں کرپشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر سکتے ہیں جس پر فوری کاروائی کی جائیگی

ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کاانسداد بدعنوانی کے عالمی دن پراظہار خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور عوام کسی بھی سرکاری محکمے میں کرپشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر سکتے ہیں جس پر فوری کاروائی کی جائیگی اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف کئے گئے اقدامات سے کرپشن میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔

وہ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے پختونخوا ریڈیو مردان کے خصوصی پروگرام -ڈپٹی کمشنر آن لائن میں اظہار خیال اور سامعین کے سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ممتاز صحافی ایم بشیر عادل نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع مردان میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے نظام میں خامیوں کو دور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کرپشن کے حوالے سے ان کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے اور عوام کسی بھی سرکاری محکمے کے حوالے سے شکایات براہ راست ان کو کر سکتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے صرف قوانین کافی نہیں اس کے لیے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کرپٹ مافیا کا شکار بننے کی بجائے ان کا راستہ روکنا ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ عوام میں کرپشن کے خلاف آگہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ریڈیو پختونخوا مردان کے کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :