غذر،سینگل تحصیل آفس کی بلڈنگ اصطبل میں تبدیل ہوگئی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)سینگل تحصیل آفس کی بلڈنگ اصطبل میں تبدیل ہوگئی ،تحصیل آفس کو سینگل سے جب گاہکوچ منتقل کردیاگیا تو اب سینگل میں موجود اس عمارت پرمختلف محکموں کے ملازمین قابض ہوگئے ہیں اے سی تحصیلدار نائب تحصیلدار اور دیگر سٹاف رہائشی گاہوںپرقبضہ کرنے والے ان ملازمین نے ان رہائشی مکانات کو اصطبل میںتبدیل کردیا ہے اور یہ ملازمین ان سرکاری مکانات پر قابض ہیں وہ اپنا ہائوس رینٹ بھی حکومت کو ادا نہیں کرتے جسکی وجہ سے حکومتی خزانے کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے حالانکہ یہ تمام سرکاری مکانات غذر کی انتظامیہ کی ملکیت ہے مگر اس میں غیر متعلقہ افراد نے قبضہ جمایا ہوا ہے ان رہائشی مکانات میں مال مویشوں کو بھی باندھنے کی بھی اطلاعات ہے مگر غذر کی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اگر اسطرح ان افراد کو بغیر ہائوس رینٹ کے مکانات الاٹ کئے گئے تو یہ سلسلہ چلتا رہیگا اور حکومت کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوتا رہیگا جبکہ ایک طرف یہ ملازمین حکومت سے ہائوس رینٹ کا بھی رقم وصول کرتے ہیں تودوسری طرف سر کاری رہائش گاہوں پر مفت رہائش بھی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔