گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ، سیف اللہ چٹھہ

گوادر کی ترقی میںمقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائیگی ، چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے گوادر کی ترقی صوبے اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے گوادر کی ترقی میںمقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے کیاہے چیف سیکریڑی بلوچستان کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر ڈاکٹرسجادبلوچ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی اور ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ نے منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس میںسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کمشنر مکران بشیراحمد بنگلزئی سمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی چیف سیکریٹری بلوچستان نے محکموںکے افسران کو ہدایت کی کہ خالی آسامیوں پربھرتی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور بھرتی کے عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ آف ریوینو کے حکام کو ہدایت کی کہ کو ئی بھی سرکاری اراضی منظوری کے بغیر کسی کو بھی الاٹ نہ کی جائے انہوں نے گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہی کیلئے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کاروٹ ڈی سیلنیشن اور سنگار ہاؤسنگ ڈی سیلنیشن پلانٹ کو جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی شروع کی جائے بعداازاں چیف سیکریڑی بلوچستان نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ بھی کیااس موقع پر پورٹ کے چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک منصوبے کے تحت تر قیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے کی تین ارب سے زائد آبادی کو فائدہ ملے گا منصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی طویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں اور توانائی کے منصوبے لوگوں کی معاشی و سماجی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے بہت جلد سی پیک سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے انہوںنے بتایا کہ سی پیک منصوبے کا محور گوادرہے جہاں سے سی پیک منصوبہ بحرہ عرب سے منسلک ہے اس منصوبے کے نتیجے میں ملک میں آٹھ لاکھ سے زائد نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ان ملازمتوں میں اولین حق یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے۔

متعلقہ عنوان :