شدید دھند کے باعث لیسکو کی 132kV ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہونے سے لاہور میں بجلی کا نظام متاثر ہوا‘ این ٹی ڈی سی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی 132kV ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں۔ جس سے این ٹی ڈی سی کا 220kV نیٹ ورک سسٹم بھی متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

لوڈ Cut off ہونے کی وجہ سے وولٹیج لیول بڑھ گیا اور این ٹی ڈی سی سسٹم میں ٹرپنگ ہوئی۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ این ٹی ڈی سی کے بروقت اور مؤثر حفاظتی سسٹم کے باعث ناصرف قیمتی آلات (Equipment) کو نقصان سے بچایاگیا بلکہ ملک بھر میں پاور سسٹم کو بریک ڈائون سے بھی محفوظ بنایا ۔ انجینئرز نے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم کا متاثرہ حصہ آج صبح 11 بجے تک مکمل طور پر بحال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :