سندر پولیس کی کارروائی متعددوارداتوں میں ملوث آصف ڈکیت گینگ کے 3ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) سندر پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین امانت سمیت ڈکیتی و راہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث آصف ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سی02عدد کیمرے ،01موٹر سائیکل ،02موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق3دسمبر شام تقریباً7بجے نجی ٹی وی چینل دنیا نیو ز کا کیمرہ مین فرائض سرانجام دے کر واپس جارہا تھا کہ ملتان روڈ نزد مراکہ 3نامعلوم ڈاکوئوں نے کیمرہ مین امانت کو روک کر گن پوائنٹ پر اس سے 2کیمرے ، 01موٹر سائیکل اور 02موبائل فون لوٹ لئے ۔

جس کی اطلاع ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے نوٹس میں آنے کے بعد ایس پی صدر رضوان عمر گوندل کے ذمہ ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کا حکم ہوا جس پر ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی رائیونڈ سرکل فتح احمد اور ایس ایچ او سند ر عمران یوسف ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر خصوصی پولیس ٹیم نے دن رات محنت کر کے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث آصف ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کواس وقت گرفتارکیا جب وہ واردات کی نیت سے خود پور روڈ کے علاقے میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ملزمان میں سرغنہ آصف ، عرفان اور عدیل شامل ہیں۔تینوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی کی متعددوارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کیا گیا ہے جن سے مزید انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے۔ ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے تین رکنی آصف ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوسندر عمران یوسف اوران کی ٹیم کوشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :