اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فالواپ کیلئے او پی سی کے 6 افسران کی نامزدگی

یہ افسران محکموں ،ڈویثرنوں اور اضلاع کو بجھوائی جانے والی شکایات کا جلد ازالہ یقینی بنائیں گے‘جاویداقبال بخاری

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب نے انتظامی محکموں، ڈویثرنوں اور اضلاع کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اور موثرفالواپ کیلئی6 افسران کو نامزد کردیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل اوپی سی سید جاوید اقبال بخاری نے اس ضمن میں بتایا کہ ڈائریکٹر ایڈمن اسدنعیم انتظامی محکموں ،ڈائریکٹر ریونیوعشرت اللہ نیازی ،گوجرانوالہ،سرگودھا،ملتان ڈویثرن اور بورڈآف ریونیو جبکہ ڈائریکٹر لیگل راجہ محمدزبیر عدالتی معاملات ،انٹی کریشن پنجاب،فارمانائٹس ہائوسنگ سکیم،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے۔

نادرااور دیگر وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کے معاملات دیکھیں گے۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرریونیوواحدارجمند ضیاء لاہور ڈویثرن،کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے، پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شبیر احمد ڈوگر بہاولپور اور ڈیرہ غازی خاں ڈویثرن جبکہ ریونیوافسر جہانزیب خاں، راولپنڈی ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویثرن کو ریفر کی جانے والی شکایات کا فالواپ کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل او پی سی نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ یقینی بنانے کیلئے انتظامی سیکر یڑیوں، ڈویثرنل کمشنرزاور ڈی سی اوز سے قریبی رابطے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔