پارٹی انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور ہمیشہ کھڑی رہے گی، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی پارٹی انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور ہمیشہ کھڑی رہے گی اور کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سخت مزاحمت کرے گی، اقوام متحدہ کی جانب سے منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی صورتحال اور حالت میں انسانی حقوق کو ناگزیر اور ناقابل سمجھوتہ سمجھتی ہے، قید، قید تنہائی، پھٹکے یہاں تک کہ پھانسیاں بھی پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کو بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور سب کے لیے مساوی مواقع کے لیے جدوجہد میں پیچھے ہٹنے کے لیے خوفزدہ نہیں کر سکیں ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہ تھا جبکہ نواز شریف حکومت انسانی حقوق کی پائمالی کو مزید خراب کیا ہے خاص طور پر کمزور طبقات جیساکہ اقلیتوں اور خواتین کو سزا دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نواز لیگ حکومت اور اس کے وزیر داخلہ کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی پائمالی کو پارلیامینٹ میں اٹھا رہی ہے اور پاکستان کے عاوم کے لیے ان کو منتخب ایوانوں کے سامنے جوابدہ بنایا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلا امتیاز تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی اور کسی بھی فرد یا حکومت کی جانب سے ہونے والی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی، حقیقت میں ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونسازی یا تو پیپلزپارٹی نے شروع کی ہے یا تو اس کو اسپانسر کیا ہے اور بڑہ چڑہ کر حمایت کی ہے،اس عمل پر ہمیں فخر ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے عوام پر جاری مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے ہے کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے دستخط کنندہ ہونے کے ناطے مقبوضہ وادی میں ان کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خوفناک پائمالی کو بند کروائے۔