بلاول بھٹوکی جانب سے قائم کی گئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس 13دسمبرکوہوگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:10

بلاول بھٹوکی جانب سے قائم کی گئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس 13دسمبرکوہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے قائم کی گئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں بروزمنگل 13دسمبر 2016ء دوپہر 12بجے پارٹی کے میڈیا آفس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات پر پیشرفت اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات پر عملدرآمد کے لئے سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر فتح محمد حسنی اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی۔