سیالکوٹ ،میونسپل کاپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواران چودھری توحید اختر اور چودھری بشیر احمد بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کے حلقہ انتخاب میں میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواران چودھری توحید اختر اور چودھری بشیر احمد بلا مقابلہ منتخب ہوگے‘ دونوں امیدوارون کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کامیاب ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر کو مبارکباد پیش کی اور ان کو مٹھائی کھلائی۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں بلا مقابلہ جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور یہاں پر میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے بستے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ نے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے علاوہ مسلم لیگی عہدیداران اور ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :