واٹرفلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ تیز‘ 25فوڈ اتھارٹی نے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

آکسیجن پلس‘ پریمیم ڈرنکنگ واٹر‘ زمزم واٹر ‘ اوسمو واٹر ‘ الصفا ء‘ امین فلٹر‘ آب راحت‘ ماروا اورمنروا واٹر پلانٹس پر چھاپے

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی طرف عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے منرل واٹر فراہم کرنے والی25 واٹر فلٹر پلانٹس کی چیکنگ‘ نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آکسیجن پلس پریمئم ڈرنکنگ واٹراور زم زم واٹر پلانٹ سے نمونہ جات حاصل کیے۔

سمن آبادٹائون کی ٹیم نے اوسمو واٹرپلانٹ،الصفا واٹر پلانٹ،منروا واٹر،پانی شاپ،امین فلٹر واٹر،آب راحت سے پانی کے نمونہ جات حاصل کئے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے ماروہ واٹر فلٹریشن یونٹ سے پانی کے نمونہ جات حاصل کئے۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے چھوٹا ساندہ میں بلال بیکری کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے،اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری فوڈ کلراورفلیورز استعمال کرنے، پراسیسنگ ایریا میں واش روم موجود ہونے، پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی،پروڈکشن ایریا میں کھلی گندی نالیاںہونے ، بیکری آئٹمز کی تیاری میں جان بوجھ کر ٹوٹے انڈے استعمال کرنے،اشیاء پر نامناسب لیبلنگ،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی آمدورفت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے لبرٹی مارکیٹ میں واقع حافظ فروٹ اینڈ جوس کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید لبرٹی چوک میں کراچی پراٹھا رول کو صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ فیصل آباد میں وینل منرل واٹر‘ نیوباران ڈرنکنگ واٹر‘ پیور ایکوا‘ کوہ نور پیور واٹر‘ المدینہ واٹر‘ ہیون پیور واٹر‘ ایکوا لائف اور اقراء ڈرنکنگ واٹر سے پانی کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے اور بہتری کی وارننگ جاری کی گئی۔

جبکہ منٹگمری روڈ پر موتی نان شاپ کو بھی وارننگ جاری کی گئی۔ گوجرانوالہ میں کھوکھر سویٹس‘ ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر کی کنٹین‘ گورمے بیکرز اوریونیک پیور لائف سے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے۔چوہدری پلاسٹک سٹور‘ اٹالین پیزا‘ الشہبازتکہ‘ کوزی حلیم اور میربیکرز کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ راولپنڈی میں ون سپارک لنک ڈرنکنگ واٹر‘ رپل پیور ڈرنکنگ واٹر‘ اٹلانٹس پریمیم واٹر اور کہکشاں واٹر سے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے۔ جبکہ احسن جنرل سٹور‘ عوامی جنرل سٹور‘ ظہیر کریانہ سٹور‘ راحت بیکرز‘ عبید جنرل سٹور‘ بابو ہوٹل‘ ظہیرہوٹل اور ڈیفوڈل بیکرز کو ناقص انتظامات پر وارننگ اور بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔