فلم’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘کا پہلا تہلکہ خیز ٹریلر جاری

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:57

فلم’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘کا پہلا تہلکہ خیز ٹریلر جاری
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) ہالی و وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اس سلسلے میں مارول کامکس کی اسپائیڈرمین فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’ اسپائیڈر مین،ہوم کمنگ‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے،ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںا آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈائونی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :