مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک میں امن و امان اور نفا ذ اسلام کیلئے بھر پور کر دار ادا کر ے گی، مولانا عبدالرحیم گجر

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:57

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان (نظریاتی) ملک میں امن و امان اور نفا ذ اسلام کیلئے بھر پور کر دار ادا کر ے گی، امت مسلمہ جن حالات سے دوچار ہے اس کی وجہ کتا ب و سنت سے دوری ہے ، ان خیالا ت کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان (نظریاتی) کے مولانا عبد الرحیم گجر ، نا ظم اعلیٰ مو لانا احتشام الحق بھو پال، صو با ئی چیف آرگنا ئزرمو لا نا ضیا ء اللہ یو سف ، نے کیا ، انہوں نے کہا ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کی فجا کو قائم کرکے ملکی استحکام آمن و سلامتی کیلئے آگے بڑھنا چایئے اور اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا کر دار ادا کر نا چایئے اور اس وقت عالم کفر میں خصوصاً بھا رت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث تحفظ حرمین شریفین کے دفاع اورکشمیری مسلموانوں کی مدد اور تعاون کیلئے الحمد اللہ بھر پو ر تعاون کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :