پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی
جمعہ 9 دسمبر 2016 22:51
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں پاک بحریہ کے مصمم عزم کی وجہ سے پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔
سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- نے مزید کہا کہ میری ٹائم ماحول کی سکیورٹی اور استحکام کے عزم کے ساتھ پاکستان سال 2004سے با صلاحیت اتحادی فورسزکا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکمل یقین کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں ایک عشرے سے زائد عرصے پر محیط پاکستان کا ایک مسلسل کردار پاک بحریہ، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور دیگر اتحادی اقوام کے باہمی مفاد میں ہے۔خطے میں امن و استحکام کے قیام کی غرض سے کئے جانے والے تمام آپریشنز میں پاک بحریہ خلوص نیت سے شریک رہی ہے۔ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ ثابت قدم، پر عزم اور مستقل مزاج رہا ہے۔ پاکستان نیوی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر یو ایس نیول فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگان(Kevin M Denegan)نے ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے پر پاک بحریہ کے دستے کو مبارک باد پیش کی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستانی سفیر جناب جاوید ملک اور بحرین میں کینیڈین سفیر جناب تھامس میکڈونلڈ(Thomas Macdonald)نے خصوصی شرکت کی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر انتظام تین ٹاسک فورسز میںسے ایک کثیر القومی مشترکہ فورس ہے۔ اس ٹاسک فورس کا مشن علاقائی اور دیگر اتحادی ممالک کی فورسز کے ساتھ مل کر د ہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف میری ٹائم ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنزسر انجام دینا ہے۔ اس ٹاسک فورس کے مشن میں میری ٹائم دہشت گردی بشمول منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ،انسانوں کی اسمگلنگ،کوئلے اور ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کو روکنا بھی شامل ہے۔پاک بحریہ کے کمانڈ کے دورانیے کے دوران رائل سعودی نیول فورسز کا ایک آفیسر بھی پاکستانی دستے میں شامل تھا۔پاکستان نیوی کاکمبائنڈ ٹاسک فورس۔150 کا کامیابی سے نویں مرتبہ کمانڈ کرنا اتحادی نیول فورسز کا پاکستان نیوی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مزید برآں، پاک بحریہ آٹھویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان نیو ی پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے دفاع و نگرانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ عالمی آپریشنز میں بھی بھر پور انداز میں سر گرم عمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.