جامعہ بلوچستان ایریا اسٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس

تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا رکھا گیا۔ ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، مالی معاملات، سینٹر کی کارکردگی رپورٹ، حل طلب مسائل کا جائزہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد سے مہمان پروفیسر ڈاکٹر نزیر احمد، ڈاکٹر محمد خالد، ڈین ڈاکٹر مدثر اسرار، جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عالم مینگل اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا رکھا گیا۔ ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، مالی معاملات، سینٹر کی کارکردگی رپورٹ اورحل طلب مسائل سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے ۔بورڈ آف گورنر اجلاس سے وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کے سینٹر صوبے میں قدرتی معدنیات، قدیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر بہتر سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اور انہیں تحقیقی مواد کو اعلیٰ سطحی منصوبوں میں بروء کار لاتے ہوئے نئی دریافت اور ترقی کے نئے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے تعلیم کو اپنا معیار اور مقصد بنایا ہے۔ اس حوالے سے ادارے کو بہتر اور واضع سمت کی جانب گامزن کرنے سمیت طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور روشن مستقبل کی جانب راغب کیا جارہا ہے تاکہ وہ کامیاب اور کار آمدانسانی وسائل کے طور پر معاشرے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اور میرٹ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

کیونکہ اداروں کی ترقی اور معاملات کو بہتر طور پر حل کرنے کے لئے پالیسی ساز باڈیز کا بروقت انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ جس سے مستقبل کے منصوبہ بندی، بہتر کارکردگی،میرٹ اور شفافیت کو بروء کار لاتے ہوئے معاملات کو بہتر طورپر حل اور ایک دوسرے کے رائے کا احترام کرتے ہوئے بہتر فیصلے کئے جاسکتے ہیں ۔ میرٹ کے برخلاف ہر اقدام کی سختی سے روک تھام کی گئی ہے۔ جس کے باعث آج یونیورسٹی کے چاروں پلرز مضبوط اور ترقی سے ہمکنار ہیں اور ہر شعبہ اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں اور اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :