شہر بھر میں گراں فروشی عروج پر ہے ،خواجہ طارق رحیم بٹ

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) مرکزی انجمن صارفین پاکستان سیالکوٹ کے مرکزی صدر خواجہ طارق رحیم بٹ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں گراں فروشی عروج پر ہے مگر ضلعی انتظامیہ اس پر قابو پانے میںیکسر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار اشیا ء خورد نوش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ سے زائد وصول کررہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کا20 کلو کی مقرر قیمت760 روپے کے بجائی820روپے ، بناسپتی گھی لوکل 132روپے فی کلو کے بجائی158روپے، چاول 78 روپے فی کلو کے بجائی85روپے، دال چنا162روپے فی کلو کے بجائی175روپے، دال مسور140روپے فی کلو کے بجائے 175 روپے، دال ماش218روپے فی کلو کے بجائیی240روپے، دال مونگ102روپے فی کلو کے بجائی130روپے، کالے چنے 218روپے فی کلو کے بجائی165روپے، سفید چنی160روپے فی کلو کے بجائی220رپے، سرخ مرچ230روپے فی کلو کے بجائی350روپے، بیسن155روپے فی کلو کے بجائی165روپے، گوشت چھوٹا600روپے فی کلو کے بجائے 750 روپے، روٹی100گرام6روپے کے بجای10روپے ،دہی75روپے فی کلو کے بجائی80روپے دوکاندار فروخت کررہے ہیں جوکہ صارفین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈوان کا مطالبہ کیا ہے۔