عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں تصادم ،متعدد کارکن گرفتار
ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی جانب سی' یادگار شہدائ ' پر حاضری کی کوشش کی گئی، جسے پولیس کی جانب سے روکا گیا کچھ لوگ سڑک پر چادر بچھا کر قرآن خوانی کر رہے تھے، کچھ خواتین آئیں اور یادگار شہدائ پر قرآن پڑھنے کی اجازت طلب کی، انھیں اجازت دے دی گئی، بریگیڈئر نسیم احمد
جمعہ 9 دسمبر 2016 22:34
(جاری ہے)
رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر نسیم احمد نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'کچھ لوگ یہاں سڑک پر چادر بچھا کر قرآن خوانی کر رہے تھے، ہمارے پاس کچھ خواتین آئیں اور یادگار شہدائ پر قرآن پڑھنے کی اجازت طلب کی، جس کی انھیں اجازت دے دی گئی'۔
انھوں نے بتایا کہ 'جب وہ خواتین واپس گئیں تو وہاں موجود مرد کارکنوں نے سیاسی نعرے لگانے شروع کردیئے اور پارٹی پرچم لہرائے، جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا'۔گرفتار شدگان کی تعداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں انتشار پھیلا رہے تھے، ان کو گرفتار کیا گیا۔بریگیڈیئر نسیم احمد کا مزید کہنا تھا کہ 'قرآن پاک کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا'۔حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے تقریباً 10 کارکنوں کو اٴْس وقت گرفتار کرلیا گیا، جب بڑی تعداد میں کارکنوں نے شہدائ کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب کے لیے پکا قلعہ گراؤنڈ کی طرف جانے کی کوشش کی۔اس موقع پر پولیس نے کارکنوں کو مشتعل کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب پکا قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے شہدائ کی یاد میں تقریب منعقد کی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سیکیورٹی کے لیے موجود تھی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.