ملک میں صحت کے شعبہ کی ترقی میں چین کا کردار اہم ہے ، کمبوڈین وزیرصحت کا انٹرویو میں اظہار خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) کمبوڈیا کے وزیر صحت نامبن ہینگ نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں صحت کے شعبے کی طویل المعیاد ترقی کے لئے اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی خبررساں ادارے شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے جامع ، دفاعی شراکت داری کے لئے انتہائی واضح منصوبہ بندی کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی قومی اسٹریٹجک ترقی کے منصوبے اور صحت کے اسٹریٹجک پلان کا زبردست حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک اور عوام کے درمیان طویل المیعاد تاریخی تعلقات ،دوستی اوراستحکام کی عکاسی کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :