چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین سفر کے آغاز کے لئے تیار

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) چین میں سیاحت کے فروغ کے لئے رواں ماہ کے اختتام تک ہائی سپیڈ ٹرین کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ چینی میڈیا کے مطابق ہائی سپیڈ ٹرین 2300 کلومیٹر کا سفر 9 گھنٹوں میں طے کرے گی ۔

(جاری ہے)

شنگھائی سے کن منگ تک چلائی جانے والی ہائی اسپیڈ ریلوے 350 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتا ر سے چلے گی، جس سے روایتی ریلوے کے 40 گھنٹوں کا سفر 9 گھنٹوں تک سمٹ جائے گا۔ ٹرین کی برق رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی سے لاہور کا سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ٹرین کے آنے سے سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :