چین میں جراسک پارک قائم کرنے کا منصوبہ تیار

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

چینگ دو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں جراسک پارک قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی انتظامیہ نے مقامی کمپنی کے ساتھ جراسک پارک قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ منصوبہ پر 1.3بلین یوآن لاگت آئے گی ۔بعدازاں 67ہیکٹرز پر ژی کانگ ، ڈائناسار میوزیم میں ایک تھیم پارک قائم کی جائے گی ۔امید کی جا رہی ہے کہ اس تھیم پارک میں سالانہ تیس لاکھ لوگ تفریحی کے لئے دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :