جنوبی کورین صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں،چین

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ جنوبی کورین صدر پارک گیوئنہائی کے خلاف مواخذہ کی تحریک ملک کا اندرونی معاملہ ہے جس میں چینی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ کی جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میںکہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں سیاسی طور پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہاں جلد ازجلد صورتحال مستحکم ہو گی ۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مستحکم طریقے سے فروغ پائیں گے ۔ پارک گیوئنہائی نے اپنے دورہ صدارت میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہترین بنانے کیلئے اہم کردارادا کیا جو کہ قابل تحسین ہے تاہم ان کی جانب سے امریکی دفاعی میزائل نظام کی تنصیب کا فیصلہ چین کے اسٹریٹجک سیکیورٹی مفادات کے خلاف ہے اور اس بارے میں ہمارا موقف واضح اور مستقل ہے ۔میزائل نظام کی تنصیب کی مخالفت جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :