وزیر داخلہ چوہدری نثار طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے ملاقات ، صالح جنجوعہ کے انتقال پرتعزیت

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

وزیر داخلہ چوہدری نثار طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی رہائش گاہ پر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پائلٹ صالح جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ کے گھر واقع گلستان کالونی گئے۔ وزیر داخلہ نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کیپٹن صالح جنوعہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ …(رانا)