وزیر اعظم نے پارلیمان میں جھوٹ بول کر آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا دیں،عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پرویز رشید پر دوبارہ وزارت اطلاعات کے دروازے کھولنا افسوس ناک ہے

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کاسینیٹر پرویز رشید اور (ن) لیگ کے دیگر رہنمائوں کی پریس کانفرنس پرردعمل

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمان میں جھوٹ بول کر آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا دیں، عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سینیٹر پرویز رشید پر دوبارہ وزارت اطلاعات کے دروازے کھولنا افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوںسینیٹرپرویز رشید ، انوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفراللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویز رشید کو نیوز گیٹ کے بعد وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اب پرویز رشید پر وزارت اطلاعات کے دروازے دوبارہ کھولنا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے پارلیمان میں جھوٹ بول کر آئین و جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ …(رانا+ار)

متعلقہ عنوان :