کراچی، مفتی منیب الرحمان کی جماعت اسلامی کے صوبائی دفترآمد

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے ان کا استقبال کیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) تنظیم المدارس پاکستان کے صدروممتازعالم دین مفتی منیب الرحمان کی جماعت اسلامی کے صوبائی دفترآمد سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ملک وملت کے معاملات خاص طورپرکم عمری میں اسلام قبول کرنے کی پابندی والے سندھ اسمبلی کے بل پرتبادلہ خیال کیا اورکہاکہ اسلام اورپاکستان کا آئین اقلیتوں کی جان ومال،کتب اوران کی عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت کا ضامن ہے کسی بھی عمر میں جبری طورپرمذہب کی تبدیلی قابل مذمت ہے ۔

اگرکوئی فردیا گروہ ایسا کرتا ہے توپھرقانون کو حرکت میں آنا چاہئے کیونکہ یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔اقلیتوں کے نام پراسلام اورآئین سے متصادم بل قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ وبھارت سمیت کسی بھی ملک میں اس طرح کا قانون موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے مفتی منیب الرحمنٰ کا دفترجماعت اسلامی سندھ آمد ،ملک و ملت کے معاملات اورسندھ اسمبلی کے منظورکردہ قبول اسلام پرپابندی والے حالیہ بل پررہنمائی کرنے پرانکاشکریہ ادا کیا۔مفتی منیب الرحمٰن نے بھی جماعت اسلامی کی جانب سے اقامت دین کی جدوجہد پراپنی نیک خواہشات اظہارکیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیزودیگر بھی موجودتھے۔#

متعلقہ عنوان :