وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی غلام مرتضی بلوچ سے پیپلز پارٹی کے سابق ممبرقومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کی ملاقات

ضلعی ملیر کے سیاسی حالات، انتظامی اموراور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ سے پیپلز پارٹی کے سابق ممبرقومی اسمبلی شیر محمد بلوچ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ضلعی ملیر کے سیاسی حالات، انتظامی اموراور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے آئیندہ عام انتخابات میں ضلعی ملیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی دلانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کا ارادہ کیا، اس موقع پر منظور حسین ، مراد بلوچ، حسن بلوچ اور دیگر معزیزین بھی موجود تھے۔#