جامعہ کراچی: بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1200/= روپے کے عوض 13 اور14 دسمبر2016 ء کو صبح 9:00 تادوپہر4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بروزپیر12 دسمبر 2016 ء کو عام تعطیل کے باعث بینک بند رہیں گے۔علاوہ ازیں مخصوص کوٹے (Reserved Seats )کے فارم بھی13 اور14 دسمبر 2016 ء کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1200/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام 4:00 بجے تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔#