کراچی، انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کی مارکس شیٹس تیار

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 13 دسمبر 2016ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کی مارکس شیٹس امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے گھر کے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :