آصف زرداری سے دبئی میں سینئرسیاستدان جام قائم علی کی ملاقات

سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے سینئرسیاست دان جام قائم علی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پارٹی منشور کے مطابق عوام کی خدمت ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر جام قائم علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سانگھڑ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کے مسائل کے حل کیلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ہم پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی عوامی خدمات کو سراہتے ہیں۔#