بھارت سے کپاس کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی،حکام

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ بھارت سے کپاس کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، بھارت سمیت مختلف ممالک سے لائی جانے والی کپاس کے بنولے سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پورٹ پر چیکنگ معمول کا عمل ہے ۔

(جاری ہے)

وزرات ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر عثمان کنور کا کہنا ہے کہ بھارت سے کپاس کی درآمد معمول کے مطابق جاری ہے، پاکستانی تاجر سمندری راستے سے جتنی چاہیں کپاس درآمد کر سکتے ہیں تاہم واہگہ کے راستے سالانہ پانچ لاکھ گانٹھ درآمد کرنے کی اجازت ہے۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی سیکرٹری طارق کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ کپاس کی گانٹھوں میں اگر کپاس کا بیج شامل ہو تو اسے پورٹ پر مسترد کر دیا جاتا ہے، اس وقت پاکستان میں کپاس کے بیج کی درآمد پر پابندی ہے، کسی بھی ملک سے کپاس کا بیج صرف ریسرچ کے لیے منگوایا جا سکتا ہے جس کی مقدار چار سو پچاس گرام ہے ۔

متعلقہ عنوان :