پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی کمپنیاں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ پیداواری استعداد بھی بڑھانے کے لئے موثر کوششیں کریں، زبیر طفیل

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:51

پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی کمپنیاں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی کمپنیاں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداواری استعداد بھی بڑھانے کے لئے موثر کوششیں کریں تاکہ صارفین کو نئی گاڑیوں کے حصول میں انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔

(جاری ہے)

یہ بات فیڈریشن آف پاکستان کے صدراتی امیدوار زبیر طفیل اور کاٹی کے سینئر نائب صدر و فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے آٹو موٹیو کے چیئرمین غضنفر علی خان نے ایک وفد کے ہمراہ پا کستان میں کاریں تیار کرنے والی دو بڑی کمپنیوں سوزوکی اور ٹیوٹا انڈس کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹو موٹیو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ نئی آٹو پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیاں نئی ٹیکنالوجی اور بہترین ماڈل پیش کریں نیز زیادہ سے زیادہ پارٹس کو مقامی سطح پر تیار کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آٹو موٹیو صنعت کو درپیش مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹو موٹیو صنعت سے متعلق تجاویز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متوقع ملاقات میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :