رواںکاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 45 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) رواںکاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور جمعہ 9 دسمبر کو کے ایس ای 100 انڈیکس نے 45 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 45300پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس نے 45490پوائنٹس کی بلندترین سطح کو بھی چھولیا ۔

سال کے آغاز میں لگائے جانے والے اندازے درست ثابت ہوئے، ماہرین کے اندازوں اور پیشگوئی کے عین مطابق سال کے آخر میں کے ایس ای انڈیکس 45 ہزار کی حد عبور کرگیا، یوں ایک سال میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 10 ہزارسے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کی اہم وجہ بینکنگ کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد فعال ہے۔

دوسری جانب پاناما کیس میں وزیراعظم کے استعفیٰ کے خدشے کے باعث محتاط سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بھی اب اسٹاک ایکسچینج میں فعال نظر آتی ہے۔گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 16 ماہ کی سب سے زائد قیمت 55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی اور اس اضافے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

جمعہ کو کاروباری بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس44800،44900،45000،45100،45200اور45300پوائنٹس کی 6بالائی حدعبو ر کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔تیزی کے سبب1کھرب سے زائدروپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم91کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں645.25پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس44741.98پوائنٹس سے بڑھ کر45387.23پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس402.49پوائنٹس کے اضافے سی24447.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس30734.40ائنٹس سے بڑھ کر31119.40پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب18ارب9کروڑ51لاکھ87ہزار690روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم90کھرب8ارب86کروڑ22لاکھ6ہزار794روپے سے بڑھ کر91کھرب26ارب95کروڑ73لاکھ94ہزار484روپے ہوگیا۔جمعہ کومارکیٹ میں40کروڑ71لاکھ24ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو22ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز36کروڑ82لاکھ43ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو15ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز مجموعی طورپر412کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی225کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،165میںکمی اور22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل4کروڑ17لاکھ،بینک آف پنجاب3کروڑ32لاکھ،فوجی سیمنٹ1کروڑ89لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ81لاکھ اورپاورسیمنٹ لمیٹڈ1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے میری وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں 235.55روپے اورباٹا پاک کے بھائومیں214.33روپے کااضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھائومیں69.95روپے اورخیبرٹوبیکو کے بھائومیں60روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :