ایس ای سی پی نے ڈرافٹ کولیٹرل مینجمنٹ اینڈ وئیر ہاؤزنگ ضوابط پرعوامی آراء طلب کرلی

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ایس ای سی پی اپنے اصلاحاتی عمل کے حصے کے طورپر پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے پلیٹ فارم سے زرعی اجنا س کی برقیاتی خریدوفروخت کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ ا سی امر کو مدِنظررکھتے ہوئے ادارے نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ2016 کے تحت ڈرافٹ کولیٹرل مینجمنٹ اینڈ وئیر ہاؤزنگ(اسٹبلشمنٹ اینڈ آپریشنز) ضوابط وضع کئے ہیں۔

برقیاتی تجارت اور گوداموں کی جانب سے زرعی اجناس کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا مقصد کسان کو فصل کی منصفانہ قیمت وصول کرنے‘مالیاتی سہولیات سے استفادہ کرنے کے قابل بنانا اور ادائیگی کے مستعد نظام کی ترویج ہے۔مسودہِ ضوابط کی نمایاں خصوصیات میں کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی کے لئے لائسنس کی شرائط اور مالیاتی وسائل کے مقتضا،کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی اور وئیر ہاؤس چلانے والے کی ذمہ داریاں، اور ایس ای سی پی کا کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی، اس کے توثیق شدہ گوداموں کا معائنہ کرنے کا اختیار اور وئیر ہاؤزنگ کے کاروبار سے جڑے کسی دیگر معاملہ کا جائزہ لینا نیزعوامی مفا د میں کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی اور اس کے توثیق شدہ گوداموں کو ہدایات جاری کرنا شامل ہیعوامی آراء کے حصول کے لئے ضوابط کا یہ مسودہ سرکاری جریدے میں شائع کیا جاچکا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی چڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیک ہولڈرز23 دسمبر 2016تک اس حوالے سے اپنی آراء ایس ای سی پی کو ارسال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :